ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان
USA IRAN CONFLICT AND PAKISTAN
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے عراق میں قتل پر ایران اور امریکہ تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں. اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ کی جانب سے یہ اقدام جارحانہ اور ظلم پر منجمد ہے اور اس بات پر بیچ کوئی اختلاف نہیں کہ ہر ملک اپنی قومی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا ہے خواں اس میں فوجی اقدامات ہی شامل کیوں نہ ہو لیکن امریکہ کا ایک اسلامی ملک میں گھس کر کسی فوجی سربراہ پر حملہ کسی طور پر بھی جائز نہیں کہا جاسکتا. اس ساری صورتحال میں ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل سے بھرپور طریقے سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے یہ اس کا حق ہے ۔اورہمارا دین بھی اس کی اجازت دیتا ہے کہ قتل کا بدلہ لیا جائے۔ ان حالات میں علاقائی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور پاکستان کو انتہائی اہم اور مشکل فیصلے کربے کا وقت ہے۔ ایک طرف سعودی عرب امریکہ کا اتحادی ہے اور دوسری طرف ایران نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رکھے ہیں اور علاقائی طور پرایران میں ہونے والی ہر تبدیلی کا براہ راست پاکستان پر اثر پڑتا ہے پاکستان میں تقریبا ٪10 شیعہ آبادی ہے (جس کے ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں لہٰذا پاکستان کی حکومت کو چاہیے کہ وہ موقف اختیار کرے جس سے ملک پاکستان کا امن خراب نہ ہو۔ سعودی عرب کو یہ بات باور کرائی جائے کہ مسلہ سعودی عرب کا نہیں بلکہ امریکہ کا ہے اور اس نے زیادتی کی ہے لہذا سعودی عرب کو بھی اپنے موقف میں لچک چلانی چاہئے۔ دوسری طرف پاکستان کو ایران کی قیادت کواعتماد میں لینا چاہیے کہ پاکستان کی عوام کی ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں اور خدا نہ کرے جنگ کی صورت میں ہر ممکن اخلاق کی سفارتی معاشی امداد کی جائے گی .پاکستان اس سے پہلے غیروں کی لڑائی کا صلہ 20 سالہ دہشت گردی کی شکل میں بعگت چکا ہے اور بڑی مشکل سے امن کا حصول ممکن ہے جس میں پاک فوج نے عوام کے تعاون سے ہزار جوانوں اور افسروں کی شہادت کا بوجھ اٹھایا تو پھر جا کہ کہیں اس قوم کو امن نصیب ہوا ہے اوراگر یہ کہا جائے کہ اس وطن کی آبیاری ماؤں نے اپنے لخت جگر دے کر ان کے خون سے کی ہے توبے جا نہ ہوگا بقول شاعر
یہ پھول ہم نے کوئی خیرات میں نہیں پائے
جوانی میں بڑھاپا لیا تو گلشن میں بہار آئی
1 Comments
Vampires in the Enchanted Castle casino - FilmFileEurope
ReplyDeleteVampires in kadangpintar the Enchanted Castle Casino. Vampires in www.jtmhub.com the Enchanted Castle Casino. Vampires in the Enchanted filmfileeurope.com Castle https://sol.edu.kg/ Casino. 1xbet app Vampires in the Enchanted Castle Casino. Vampires in the Enchanted