The Hurdles Involves In Social Growth of Pakistan سماجی وجو ہات

Place the ad code on articles you want ads to appear, in between the HTML of your content It can take 20-30 minutes for the ad to appear on the page. At first, the ad might show as a normal display ad, but it will soon be replaced by a native ad. See the code implementation guide for more details.

The Hurdles Involves In Social Growth of Pakistan
:سماجی وجو ہات

وسائل کے غلط استعمال پر عوام کے تحفظات(A)

عوام کو اگر یہ علم ہو کہ ان سے جمع شدہ ٹیکس کا استعمال ایمانداری اور اخلاص کے ساتھ ہو گاتو وہ ٹیکس کی ادائیگی میں دلچسپی لیتے ہیں ۔ لیکن اگر حالات پاکستان جیسے ہوں کہ عوام یہ سمجھے کہ اُن سے جمع شدہ ٹیکس حکومت ذاتی عیاشیوں پر خرچ کر دیتی ہے ۔ تو لوگ ٹیکس دینے سے گر یز
کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا بہت تھورے (20لاکھ )افراد ٹیکس دیتے ہیں اور جو دیتے ہیں وہ بھی بہت کم ادا کرتے ہیں ۔ اور ٹیکس چوری کے حربے استعمال کرتے ہیں ۔
عوام کا سرکاری منصوبوں اور اخراجات سے لاتعلقی :پاکستان میں شرح خواندگی دوسرے ترقی پذیر ممالک کی نسبت بہت کم ہے اور جو لوگ پڑھے لکھے ہیں اُن میں بھی شعور کی کمی ہے ۔ اور احساس ذمہ داری کا فقدان ہے ۔ حکومت جو تر قیاتی اخراجات کنٹر یکٹرزکے زریعے کرتی ہے ۔ تولوگ اس میں د لچسپی نہیں لیتے اور کنٹر یکٹرز ناقص مٹیریل استعمال کر کے اور ادھو رے منصوبے چھو ڑ کر اپنی رقم وصول کر لیتے ہیں ۔ بلکہ حد یہ ہے کہ ایک ہی منصوبہ مکمل ہونے پر2 یا3مختلف محکموں سے اُن کی رقم لے لی جاتی ہے ۔ اور لوکل گورنمنٹ سے بھی منصوبہ کو کیش کروا لیا جاتا ہے ۔ جہاں کر پشن کا یہ عالم ہو وہاں تر قی کیسے ہو سکتی ہے ۔
ہونا Short Visionعوام کا (B)
جہاں اور بہت سے مسائل ہیں ۔ وہاں یہ بڑی اہمیت کا حامل مسئلہ ہے کہ لوگوں میں بصیرت نہیں ۔ لوگ صرف ذاتی مفاد کو تر جیع دیتے ہیں ۔ اپنی گلی یا نالی کو کسی قو می اہمیت کسے منصوبے سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں جیسے قد رتی گیس کو دیہاتوں میں پہنچا دیا گیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ گیس ،گاڑیوں ،کھاد ،اور کارخانوں کے لیے بھی میسر نہیں رہی ۔
(اہل لیڈر شپ (قیادت کی عدم دلچسپیاں(C)
میرے خیال میں پاکستان کے مسائل کو اگر تر جیحات میں لکھا جائے تو اس کی باری سب سے پہلے آئے گی ۔ کیونکہ تمام بڑائیاں جو پاکستان میں ہیں اُن کی وجہ صرف اور صرف کرپٹ لیڈر شپ ہے ۔ اور اس لیڈر شپ کا اتنے سال سے سیاست پر بر اجمان رہنے کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں (Event)کو ادراک نہیں کہ کون کرپٹ اور نا اہل ہے ۔ اور کون ایماندار ،مخلص، اور اہل ہے ۔ وہ کسی چھوٹے سے
Place the ad code on articles you want ads to appear, in between the HTML of your content It can take 20-30 minutes for the ad to appear on the page. At first, the ad might show as a normal display ad, but it will soon be replaced by a native ad. See the code implementation guide for more details. جو صرف لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لیے ہوتے ہیں سے متاثر ہو جاتے ہیں ۔ اور اگلے 5سال کے لیے ووٹ دے دیتے ہیں ۔ یہاں تک کہ صرف ایک کپ چائے پی کر یا کسی اچھی گا ڑی میں پانچ منٹ بیٹھ کراپنے خا ندان کے سارے ووٹ کسی لُٹیر ے ،بد دیانت ،جاہل،یا ملک کے غدار کو دے دیتے ہیں ۔
زخم ملتے ہیں تو پھر کیوں چیختے ہو درد سے
چوٹ لگتی ہے تو لب سے آہ کیوں بھرتے ہو تم
چھوڑ دو اپنی تباہی کے گلے کہ جب یہاں
ظلم سہہ سہہ کر بھی ظالم کی مدد کرتے ہو تم
:قوم کی چھوٹی اکائیوں میں تقسیم (D)
پاکستان کی قوم بہت سی چھوٹی چھوٹی مذہبی ،علاقائی،لسانی ،برادری ازم،اور قو میتیوں میں تقسیم کر دی گئی ہے ۔ یہ تقسیم ذا تی مفاد اور ووٹوںکے حصول کے لیے ہے ۔ مختلف برادر یوں کے فورم بنوا دئیے ہیں تا کہ اُن کے اوپر والے چند افراد کو خرید کر سا ری بر ادری کے ووٹ لے لیے جائیں ۔ اس سازش نے ملکی سلا متی اور وحدت کو بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ اور قوم کو کسی نتیجے پر پہنچنے نہیں د یتے ۔ اور 2011ء کراچی
میں خون کی ہو لی جو کھیلی گئی ہے اور درجنوں لاشیں روزانہ ٹارگٹ کلر قوم کو لسانیت،قو میت،علاقاۃت،اور فر قہ پر ستی کے نام پر دتے رہے ہیں ۔ اس کے پیچھے بھی ہمارے نا اہل اور بد دیانت سیاست دان ہی کا ر فر ما ہیں ۔ یہاں تک کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس معاملہ کی ازخود سماعت کے دوران یہ بات بر ملا کہی کہ اس ملک کو بچانا ہے یا پھر ان لوگوں کی سیاست کواس سے آپ کو معاملہ کی سنگینی اور اس کتاب میں بیان کیے گئے حقائق
کے بارے میں اندازہ ہو گا ۔
Author: Nasir Mehmood Ch                 مصنف: ناصرمحمود چوہدری 
Email: Nasirmehmoodch97@gmail.com
Place the ad code on articles you want ads to appear, in between the HTML of your content It can take 20-30 minutes for the ad to appear on the page. At first, the ad might show as a normal display ad, but it will soon be replaced by a native ad. See the code implementation guide for more details.

Post a Comment

0 Comments