Can Saudi Arabia save Pakistan from default by investing 25 billion dollars in Pakistan,
کیا سعودی عرب پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے سے بچا سکتا ہے اس کے لیے ہمیں اس کا گہرا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے اگر یہ 25 ارب ڈالر روایتی انڈسٹری میں انویسٹ کیے گے. یعنی جو امپورٹ کے متبادل ہیں ان کو پیدا کیا گیا تو پھر تو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے اور اگر یہ انویسٹمنٹ ایسے شعبوں میں کی گئی جو سہولیات یا لگزری ائٹمز کے طور پر استعمال ہوتی ہیں تو پھر اس کا نقصان بھی ہو سکتا ہے مثلا اگر یہ سرمایہ کاری کاریں بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے یا ایئر کنڈیشنز کے لیے استعمال ہوتی ہے یا اور جو فرنیچر یا لگزری ائٹمز ہیں ان پر استعمال ہوتی ہے تو اس کا ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ الٹا نقصان ہوگا کہ یہ پاکستان سے جو پرافٹ کمائیں گے اس 25 ارب ڈالر کے بدلے میں وہ سارے کا سارا پرافٹ فارن ایکسچینج کی شکل میں یا ڈالرز کی شکل میں اپنے ملک کو واپس لے جائیں گے .جس سے پاکستان کو اور بھی زیادہ معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ اگر یہی سرمایہ کاری ان صنعتوں میں کی جائے جو چیزیں ہم باہر سے امپورٹ کرتے ہیں تو اس سے ہماری امپورٹس کا بل کم ہو سکتا ہے اور ہمارا جو پاکستان کا ٹریڈ deficit ہے وہ بھی کم ہو جائے گا اور ملک ترقی کر سکتا ہے اس کی مثال میں ایسے دے سکتا ہوں کہ موبائل کمپنیز جو پاکستان میں ائیں جیسے وارد ,زونگ اور ٹیلی نار وغیرہ تو ان کمپنیوں نے پاکستان میں تقریبا ایک ارب ڈالر ہر کسی نے سرمایہ کاری کی جبکہ وہ اج تک کئی ارب ڈالر پرافٹ کی شکل میں یہاں سے اپنے ملک لے گئے ہیں جس کا پاکستان کو فائدہ تو کوئی نہ ہوا جبکہ نقصان بہت زیادہ ہوا لہذا پاکستان کی گورنمنٹ کو چاہیے کہ جو سرمایہ کاری سرکاری سطح پر ائے وہ امپورٹ substitution پر ہو اور basic ضروریات پر ہو اور جو سرمایہ کاری لوگ ذاتی حیثیت میں کریں اس کے لیے کوئی پابندی نہ لگائی جائے وہ جس مرضی سیکٹر میں کریں تو سرکاری سرمایہ کاری مخصوص سیکٹرز میں ہونی چاہیے جس سے ہمارا زر مبادلہ کے ذخائر بھی محفوظ رہیں اور ہمیں مزید درامدات جو ہیں ا نہ کرنی پڑے
پاکستان کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب کو اپنے وہ سیکٹرز پیش کرے جہاں پر پاکستان کی اکانومی کو انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ایک طرف تو ٹائم کی بچت ہوگی جبکہ دوسری طرف بیرونی سرمایہ کاری با مقصد اور ضرورت کے مطابق خرچ ہوگی جس سے پاکستان کو معاشی مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے مدد ملے گی
0 Comments